Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

27 مارچ کو پی ٹی آئی کے جلسہ میں جہلم کی چاروں تحصیلوں سے عوام بھرپور شرکت کریں گے۔ فراز چوہدری

جہلم: وزیراعظم پاکستان عمران خان کا 27 مارچ اسلام آباد میں جلسہ عام ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے ضلع جہلم کی عوام سے بھرپور شرکت یقینی بنانے کے لئے پی ٹی آئی کی تنظیموں سے رابطے قائم کرنے شروع کر دیئے ، اس سلسلے میں انہوں نے جہلم ضلع کچہری سے شاندار چوک تک ریلی بھی نکالی۔

اس موقع پر فراز حسین چوہدری نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لئے پارٹی عہدیداروں ،کارکنوں کو اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ، انہوں نے جلسہ عام کو بھرپور کامیاب اور تاریخ ساز بنانے کے لئے ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں کی یونین کونسلز میں پارٹی کارکنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔

چوہدری فراز حسین نے کہا کہ آزمائش کے اسوقت ہم اپنے ضلع جہلم کی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہیں اور ا پنے کردار و عمل سے یہ ثابت کر دیں گے کہ ضلع جہلم شہیدوں ، غاذیوں، جانبازوں ، وفا شعاروں ، اوورسیز پاکستانیوں کی دھرتی ہے ،فراز حسین چوہدری نے ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں عوام رابطہ مہم کو تیز کر دیا ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں جبکہ 27 مارچ کو پی ٹی آئی کے جلسہ میں ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں سے عوام بھرپور شرکت کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں جلسہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں تحصیل جہلم کے مختلف دیہاتوں سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی لوگ مشکل وقت میں بھاگ جانے کی بجائے ساتھ کھڑا ہونے کو ترجیح دیتے ہیں ، مشکل کی اس گھڑی میں لدھڑ خاندان کا ہر فرد وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کی ہر تحصیل ہر یونین کونسل میں پی ٹی آئی کے کارکن ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں، 27 مارچ کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اپوزیشن کو بھاگنے پر مجبور کر دے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button