
جہلم: شارق جمال خان ڈی آی جی ٹریفک پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمٰن خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم محمد اکرم گوندل کی سربراہی میں ٹریفک ایجوکیشن ونگ نے روڈ سیفٹی اور کمپیوٹرارئزڈ ای چالان کے متعلق آگاہی لیکچر دیا۔
آگاہی لیکچر کا انعقادد گورنمنٹ ہائی سکول جہلم میں کیا گیا جس میں انچارج ایجوکیشن ونگ محمد شعیب (TW) نے طلباء کو روڈ سیفٹی اور کمپیوڑرائزڈ ای چالان کے متعلق آگاہ کیا۔ طلباء میں پمفلٹس اور بروشرز تقسیم کیے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب شارق جمال خان اور ایس ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز پنجاب سید محمد عباس شاہ کی خصوصی کاوش پر چالان سسٹم کو شفاف اور کرپشن سے پاک کرنے کے لئے کمپیوڑرائزڈ ای چالان کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آزمائشی بنیاد پر 3 شہروں میں کمپیوٹررائزڈ E چالان کا آغاز کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا طاہر رحمٰن خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم محمداکرم گوندل کی سربراہی میں ٹریفک ایجوکیشن ونگ نے باقاعدہ طور پر کمپیوٹررائزڈ E چالان آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں کمپیوٹررائزڈ E چالان کی آگاہی مہم بھرپور طریقہ سے کی جائے گی۔ پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر تشہیر کی جائے گی اور آگاہی کیمپ لگائے جائیں گے۔
تمام اساتذہ اور طلباء نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کو خوش آئند قرار دیا۔