پنڈدادنخان میں جپسم سے بھری تیز رفتار اوور لوڈ ٹرالیوں اور ڈمپر کی بھرمار، حادثات میں اضافے کا خدشہ

تحصیل پنڈدادنخان میں جپسم سے بھری تیز رفتار اوور لوڈ ٹرالیا ں ڈمپر ذمہ داران کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث حادثات میں اضافے کا خدشہ، جپسم کے بڑے بڑے پتھر ڈمپروں اور ٹرالیوں کی باڈی سے باہر گر نا معمول بن گیا سڑک پر گرے پتھر حادثات کا موجب بننے لگے ، منتھلی کا جادو پولیس کارروائی سے گریزاں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں پہاڑوں سے نکلنے والا جپسم جو کہ پنڈدادنخان روڈ کے اطراف واقع جپسم فیکٹریوں میں دیا جاتا ہے ہائی وے پولیس ،ٹریفک پولیس سمیت ذمہ داران کی مبینہ ملی بھگت سے ٹریکٹر ٹرالیوں والے تقریباً 18 سے 20 ٹن اور ڈمپروں والے 50 سے 60 وزن لوڈ کر لیتے ہیں جوکہ گاڑیوں کی باڈی سے بھی کئی فٹ اونچا ہوتا ہے۔

اوور لوڈنگ کے باعث یہ پتھر مین روڈ پر گیرتے ہیں جو کہ پاس سے گزرتی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ والوں کے لیے بھی مشکلات اور حادثات کا باعث بنتے ہیں اوورلوڈنگ کے باعث بہت سے حادثات رونما ہوچکے ہیں جن میں متعدد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور بہت سے معذور بھی ہوچکے ہیں۔

ذمہ داران کی بے حسی کے باعث اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف کو ئی کارروائی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے دن رات کھیوڑہ پنڈدادنخان اور لِلہ روڈ پر لاتعداد ٹریکٹر ٹرالیاں اوورلوڈنگ اور اونچی آواز میں ساؤنڈ لگا کر ہائی وے پولیس اور ٹریفک پولیس کا منہ چڑ ھاتے نظر آتے ہیں اور ان پر سوار بہت سے کم عمر ڈرائیور ایسے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں جنکا نہ تو قومی شناختی کارڈ ہوتا ہے اور نہ ہی ڈرائیونگ لائسنس جو کہ مقامی انتظامیہ سمیت ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟۔

عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سمیت ذمہ داران محکموں سے استدعا کی ہے کہ کم عمر ناتجربہ کار اوورلوڈنگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button