دینہ : جلو چک گاؤں کا پیچیدہ مسئلہ چوہدری فرخ الطاف ایم این اے نے حل کروا دیا ہے، حاجی ضیاء المک سینئر ایڈووکیٹ نے ایم این اے کی ذاتی دلچسپی کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے گاؤں جلو چک کے رہائشیوں کو دینہ جہلم آنے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا حاجی ضیاء الملک نے گاؤں کی مشکلات سے چوہدری فرخ الطاف کو آگاہ کیا، ایم این اے نے حسبِ توقع اپنے اختیارات کا استعمال کرکے جلو چک تا سروس روڈ سڑک بنوانے کی منظوری دلوا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ سڑک کا تخمینہ لاگت ایک کروڑ پچاس لاکھ ہے سڑک کا کام چند روز میں شروع ہونے والا ہے، اس سڑک سے جلو چک گاؤں کے لوگوں کو بہت زیادہ آسانی ہوگی، گاؤں کے لوگوں نے چوہدری ضیاء المک کی وساطت سے چوہدری فرخ الطاف کا دلی شکریہ ادا کیا۔