
جہلم: نظریہ پاکستان پر عمل کرکے ہی پاکستان ایک عظیم قوت بن سکتا ہے ، ملکی معیشت بحال کرنے کے لئے صرف میڈان پاکستان اشیاء ہی خریدیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالشکور ملک ، راجہ محمد نظامی آف ٹیکسلا ، بلال فلکی اور دیگر مقررین نے ہسٹاریکل ریسرچ اینڈ ہابی پروموشن سوسائٹی جہلم کے زیر اہتمام الفلاح کمیونٹی سنٹر میں تاریخی کتابوں ، تصاویر ، ڈاک ٹکٹوں ، قدیم سکوں ، فوجی تمغوں اور نوادرات پر مبنی نمائش ِ عام کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں اس عز م کی یاد دلاتا ہے جو ہم نے اسلام کے منصفانہ اصولوں پر مبنی اپنا وطن بنانے کے لئے آج سے 75 سال قبل کیا تھا ، نوجوان نسل کو مادرِ وطن کی خدمت کے لئے اپنے تہذیبی ورثہ سے روشناس کرانا اور تاریخ کو محفوظ کرنا ہمار ا قومی فریضہ ہے۔
تقریب میں اہل علم و شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مشاہیر ِ پاکستان کے پنسل سکیچ بنانے پر تبلیغ الاسلام سکول کے سبیل زمان جبکہ نمایاں کارکردگی پر صفدر بیگ ، عثمان گل ، طہٰ منظور، امیر علی ، عامر صدیقی (گجرات) ، عبدالشکور جلالپوری ، اجمل محمود، عبدالجبار (گجرات) ، چوہدری عابد حسین ، سعید اقبال، فائزاحمد ، محسن عباس ، شکیل احمد ، حلیم اسحاق، فاروق ریاض (گجرات ) اکرام حسین (روہتاس) ندیم عاشق (سوہاوہ) اور بلال حسین کو ایوارڈ دیئے گئے۔