سوہاوہ محکمہ فشریز نے موسم بہاراں شجر کاری مہم میں 100 پھلدار پودے لگا دیئے

سوہاوہ: پورے پاکستان سمیت سوہاوہ میں بھی موسم بہاراں کی شجر کاری مہم تیزی سے جاری ہے، محکمہ فشریز سوہاوہ میں موسم بہاراں شجر کاری مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز امیر نواز، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ قدسیہ ناز، پرنسپل بوائز ڈگری کالج سوہاوہ سید ساجد شاہ بخاری سمیت محکمہ فشریز کے ملازمین نے شرکت کی، محکمہ فشریز سوہاوہ میں پھل دار 100 پودے لگائے گئے جن میں لوکاٹ، جامن، امرود، کچنار، امرتاش شامل ہیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز امیر نواز نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا جو ویژن تھا گرین اینڈ کلین پاکستان اس کو پورے پاکستان سمیت پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے اور ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا کہ شجر کاری پر اتنی زیادہ توجہ دی گئی ہو لیکن اب بہت جلد پورے پاکستان میں ہر جگہ ہریالی ہی ہریالی ہو گی اور ماحولیات آلودگی سے ہم پاک ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے علاقے کے لوگوں سے کہنا چاہوں گا کہ صدقہ جاریہ سمجھ کر ایک ایک پودا ضرور لگائیں اور اس کی حفاظت بھی کریں اس کا سکون دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی ملے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button