محکمہ واپڈا سٹی دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ ایس ڈی او محمد نوید

دینہ: محکمہ واپڈا سٹی دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے، عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ہمہ وقت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایس ڈی او واپڈا سٹی دینہ محمد نوید نے میڈیا نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دن ہو یا رات محکمہ واپڈا سٹی کا عملہ ایک کال پر ہمہ وقت سائل کے پاس موجود ہوتا ہے اور شکایت کے ازالے کو یقینی بنایا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ واپڈا کے متعلقہ کسی قسم کی بھی شکایات ہوں میرے دروازے عوام الناس کے لیے کھلے ہیں، میرے ساتھ رابطہ کریں انشاء اللہ عوامی شکایات کا ازالہ میری اولین ترجیع ہے۔

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ گرمی کا موسم آ رہا ہے تو بجلی کے استعمال میں احتیاط برتی جائے اور غیر ضروری لائٹس کو نہ جلایا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ اے سی کا استعمال کم سے کم کیا جائے تاکہ لوڈ مینجمنٹ خراب نہ ہو جس سے تمام اہل محلہ تکلیف میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام میں عوامکی مدد درکار ہے اگر کسی بھی جگہ بجلی چوری کے حوالے سے معاملہ آپ کی نظر میں آئے تو مجھے ڈائریکٹ میرے نمبر پر رابطہ کر کے آگاہ کریں آپ کے نام کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button