
جہلم: ضلع جہلم میں ٹریفک کے 4 مختلف حادثات میں 15 سالہ لڑکا جاں بحق، خاتون اور بچی سمیت 7 افراد زخمی، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق محمد ریفق سکنہ دہرہ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم نے پو لیس کو بتا یا کہ میں بکریاں چرارہاتھا میرا بیٹاکلیم اللہ جس کی عمر 15/16سال تھی مجھے پانی دینے کے لیے بسواری موٹرسائیکل آرہاتھا، جب میرا بیٹا دہرہ اور حیال کے درمیان پہنچا تو سامنے سے ڈرائیو ڈمپر انتہائی تیز رفتاری وغفلت لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور سیدھی ٹکر میری بیٹے کے موٹرسائیکل کو ماری۔
انہوں نے بتایا کہ ٹکر لگنے سے میرا بیٹا موٹرسائیکل سے گر گیا اور ڈمپر کا ٹائر میرے بیٹے کے چہرے کے اوپر سے گزر گیا۔ میرا بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، تھا نہ ڈومیلی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
اسی طرح ظفر اقبال سکنہ سدھ تاجپور علیہ تحصیل دینہ ضلع جہلم نے تھا نہ منگلا کینٹ پو لیس کو بتا یا کہ میں توحید کے ساتھ مو ٹر سائیکل پرمنگلابائی پاس جارہاتھے ہم سے آگے حامد حیدر ہمراہ مبین موٹرسائیکل پر جارہے تھے۔ جب ہم ائیر پورٹ کے قریب سدھ تاجپور علیہ لنک روڈ کے پاس پہنچے تو ڈرائیورہائی ایس انتہائی تیز رفتاری وغفلت لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور حماد کی موٹرسائیکل کو ٹکر ماری ۔ ٹکر لگنے سے حماد اور مبین موٹرسائیکل سے نیچے گرکر شدید مضروب ہوگئے۔تھا نہ منگلا کینٹ پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
دینہ کے نواحی علاقہ چک مہیوں کے مقام پر ٹرک نے موٹر سائیکل کو زوردار ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں تحصیل دینہ کے گاؤں کوٹلی مہسیاں کوٹلی کے رہائشی دو نوجوان عثمان ولد رب نواز اور محمد رضوان ولد محمد جمیل شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
امجد احسان سکنہ ماٹن خورد تحصیل کلر کہار ضلع چکوال پو لیس کو بتا یا کہ میں اپنی بیوی اور بچی کے ہمراہ موٹرسائیکل پرپنڈدادنخان جارہاتھا جب چونے والی بھٹی نزد موٹروے کے قریب پہنچا تو میرے پیچھے سے ایک ڈرائیور بس کو انتہائی تیز رفتاری وغفلت لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور مجھے اوور ٹیک کرتے ہوئے بس میرے موٹرسائیکل سے آگے کردی۔ میں نے اپناموٹرسائیکل روکنے کی کوشش کی جو نہ رکا اور بس کے نیچے جاگرا جس سے میں ، میری بیوی اور بیٹی شدید مضروب ہوگئے ہیں۔تھا نہ لِلہ پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔