
جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،4 ملزمان منشیات اور پتنگیں برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زین الزاہدین بھٹی ولد بشیر احمد سکنہ سعیلہ جہلم سے 3 کپی شراب، ملزم عامر رزاق ولد رزاق سکنہ ڈہوک جمعہ جہلم سے 10 لیٹر شراب اور ملزم مہتاب حسین ولد طارق حسین سکنہ وگھ حال محمدی چوک جہلم سے 15 عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسلم ولد محمد یٰسین سکنہ چونگی نمبر2 نزد چنگ چی اڈہ جہلم سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج لیا۔