Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم میں ناقص اشیائے خودونوش کی فروخت کے باعث شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے

جہلم: ضلع جہلم میں جہاں خود ساختہ مہنگائی نے صارفین کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے وہیں غیر معیاری اور ناقص اشیائے خودونوش کی فروخت کے باعث صارفین پیٹ سمیت دیگر موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

شہر سمیت جی ٹی روڈ پر قائم ہوٹلوں اور دیگر کھانے پینے کے مقامات پر حفظان صحت اور صفائی کے انتظامات کی کمی دیکھنے میں آتی ہے ، مضافاتی علاقوں میں قائم متعدد بیکریوں میں بیکری مصنوعات پر مدت معیاد درج نہ کئے جانے کے باعث صارفین کو زائد المعیاد اور تازہ اشیاء میں فرق کرنا مشکل ہورہا ہے۔

سڑکوں کے کنارے فروخت ہونے والی کھانے پینے کی تیار اشیاء پر بھنبھناتی مکھیوں ، دھول مٹی کے باعث ان کا استعمال وبائی امراض کو دعوت دینے کے مترادف ہے ، جبکہ بازاری کھانوں کی تیاری میں استعمال کئے جانے والے گھی، تیل اور دیگر مصالحہ جات وغیرہ جانچنے کے لئے بھی اقدامات دیکھنے میں نہیں آتے۔

طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غیر معیاری ملاوٹ شدہ اور زائد المیعاد اشیاء خوردونوش کا استعمال انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ شہری حلقوں کی جانب سے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button