Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ضلع جہلم میں انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بنی گندم میں رکھی جانے والی زہریلی گولیوں کی کھلے عام فروخت

جہلم: ضلع بھر میں انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ بنی گندم میں رکھی جانے والی زہریلی گولیوں کی کھلے عام فروخت جاری ، انسانی زندگیاں خطرات سے دوچار ، محکمہ زراعت سمیت ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گندم کو مختلف وائرس اور کیڑوں سے بچاؤ کے لئے رکھی جانے والی زہریلی گولیوں سے خود کشی کے واقعات کوئی نئی بات نہیں مگر متعلقہ حکام کی مبینہ غفلت کی وجہ سے شہری اور دیہی علاقوں میں زہریلی گولیاں کھلے عام دکانوں پر فروخت کی جاری ہیں۔

زہریلی گولیوں کے استعمال سے خود کشی کا رجحان بڑھ جانے کے باوجود متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کا حرکت میں نہ آنا سوالیہ نشان ہے ۔شہر کی سماجی ، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button