جہلم میں قوم لوط کے پیروکار کی معصوم بچے سے بدفعلی کی کوشش، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

جہلم: قوم لوط کے پیروکار کی معصوم بچے سے بدفعلی کی کوشش، جنسی بلے کو پولیس نے ڈرامائی انداز میں گرفتارکر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے مشین محلہ نمبر2 کے رہائشی محمد کاشف قریشی ولد محمد ثناء قریشی نے تھانہ سٹی میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اپنے 11 سالہ بیٹے کو دینی تعلیم دلوانے کی غرض سے حنفیہ حبیبیہ تعلیم القرآن نزد شیشہ گراؤنڈ داخل کروا رکھا تھا۔

کاشف قریشی نے بتایا کہ گزشتہ شام میرے بیٹے نے آکر بتایا کہ مدرسے کے استاد سعید غنی شاہ مجھے مدرسے کی بالائی منزل میں لے گیا جہاں اس نے مجھے بے لباس کیا اور میرے ساتھ بیہودہ حرکتیں کرنا شروع کر دیں اور مجھے دھمکی دی کہ اگر اس بابت کسی سے ذکر اذکار کیا تو تمہیں جانی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

متاثرہ بچے کے والد محمد کاشف قریشی نے تھانہ سٹی میں تحریری درخواست دی جس پر تھانہ سٹی کے تفتیشی سب انسپکٹر غلام مصطفی نے تعزیرات ِ پاکستان کی دفعہ-367A 377B ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم قاری سعید غنی شاہ کو گرفتار کر لیا، قابلِ زکر بات یہ ہے کہ قاری سعید غنی شاہ نے دورانِ تفتیش اقبال جرم بھی کر لیا۔

شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ قوم لوط کے پیروکار کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے تاکہ آئندہ کوئی مدرسے کا معلم ایسا گھناؤنافعل کرنے سے قبل 100 مرتبہ سوچے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button