Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

نواز شریف کی قیادت میں تمام کارکن متحد ہیں، لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔ سید زاہد شیرازی

پنڈدادنخان: نواز شریف کی قیادت میں تمام کارکن متحد ہیں، لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے، مقامی طور پر کوئی ڈھرے بندی نہیں جس کے پاس مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ہو گا وہ الیکشن لڑے گا، پارٹی نے ٹکٹ دیا تو پی پی 27 سے نمائندگی کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم کرنل (ر) سید زاہد شیرازی نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کارکن میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر کوئی دھڑے بندی نہیں ہے، مسلم لیگ ن کو مضبوط اور متحرک کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، آنے والے انتخابات کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں، پارٹی جس کو ٹکٹ دے گی وہ ہی الیکشن لڑے گا۔

ایک سوال کے جواب میں کرنل زاہد شیرازی نے کہا کہ پی پی 27 سے ایم پی اے کا امیدوار ہوں، پارٹی نے ٹکٹ دیا تو انشاء اللہ الیکشن لڑوں گا۔ لانگ مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جہلم میں مریم نواز شریف سمیت قائدین کا بھرپور استقبال اور لانگ مارچ میں شرکت کریں گے۔

کرنل (ر) سید زاہد شیرازی نے کہا کہ موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے، موجودہ حکومت کے اپنے ایم این ایز نے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔

سید زاہد شیرازی کا پریس کلب ڑجسٹرڈ پنڈدادنخان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، انہوں نے23 مارچ کے حوالے سے صحافیوں کے ہمراہ مجاہد آزادی ہند قائد اعظم کے دست راست راجہ غضنفر علی خان کے مزار پر حاضری دی اور ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی۔

کرنل (ر) سید زاہد شیرازی کے ہمراہ سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی، سینئر صحافی آصف حیات مرزا اور معروف عالم دین مولانا قاری قیام الدین الحسینی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button