
پنڈدادنخان: یوم پاکستان کے موقع پر ریسکیو 1122پنڈ دادنخان کے دفتر میں پرچم کشائی کی گئی۔ پرچم کشائی کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان،ڈی ایس پی پنڈ دادنخان سرکل محمد نواز ورک،ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان راجہ محمد آصف ،چیئرمین تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان حکیم سید اختر علی شاہ ،ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد ارشد سمیت ریسکیو 1122سٹاف کی بھرپور شرکت کی۔ پرچم کشائی کے موقع پر ریسکیوعملہ نے پریڈ کرتے ہوئے سلامی بھی پیش کی۔