Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم شہر اور گردونوح میں گد اگروں کی بھرمار، ضلعی انتظامیہ بے بس

جہلم: شہر اور گردونوح میں گد اگروں کی بھرمار، ضلعی انتظامیہ بے بس، بھکاری مافیا مستحقین کی نہ صرف حق تلفی کرتے ہیں بلکہ خیراتی عمل میں رکاوٹ اور تباہی کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

گدا گر بھیک مانگنے کی آڑ میں چوری چکاری جیب تراشی اور جسم فروشی بھی کرنے سے گریز نہیں کرتے ، گداگروں میں بھیک مانگنے والے دور دراز اضلاع کے خانہ بدوش قبیلوں کی شکل میں ضلع جہلم کے مختلف علاقوں کا رخ کررہے ہیں۔

ماہ رمضان کی آمد سے قبل شہر اور گردونواح میں بھکاریوں کے جتھوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو اندرون شہر سمیت ملحقہ علاقوں کی مختلف مارکیٹوں، پلازوں ، بازاروں ، منڈیوں ، فوڈ سٹریٹس، چوک چوراہے ، گلیوں ، محلوں ہسپتالوں ، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ ، ویگن اسٹینڈ ، ضلع کچہری سمیت دیگر اہم مقامات پر گدا گر دندناتے پھرتے نظر آتے ہیں ، خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کا بازاروں میں پیدل چلنا پھرنا محال ہو کر رہ گیاہے۔

سماجی ،رفاعی ، فلاحی ، مذہبی ، کارروباری تنظیموں کے عمائدین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button