
ڈومیلی: وسیلہ ویلفیئر اور جہلم فورم کے تعاون سے تتروٹ اور بڑاگواہ میں شجر کاری مہم کے تحت23مارچ (یوم پاکستان) کے قومی دن کے موقع پر وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم کے تعاون سے تتروٹ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں تین ہزار پودے مفت تقسیم کیے گئے۔
یہ پودے دھمیال مارکیٹ تتروٹ میں تقسیم کیے گئے، پودوں میں سایہ دار پھلدار اور پھول دار شامل تھے۔
اس موقع پر علاقے کی مشہور سماجی شخصیت چوہدری عابد حسین دھمیال جن کو آج کے دن کے حوالے سے یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ ان کے والد محترم چوہدری رحیم بخش وہ شخصیت تھی جنہوں نے اس تاریخی جلسے میں شرکت کی تھی جو کہ 23 مارچ کو منٹو پارک میں ہوا جس میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی جس کے بعد یہ پیارا ملک پاکستان بنا۔
اس موقع پر چوہدری عابد حسین دھمیال جو کہ جہلم فورم کے ویلفیئر پروگرام کے وائس چیئرمین بھی ہیں نے کہا کہ الحمدللہ گزشتہ سال چودہ اگست کو بھی وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم کے تعاون سے پودے تقسیم کیے گئے تھے اور اس سال دس ہزار پودے دینہ میں تقسیم کیے گئے تھے اور اب یہ تتروٹ اور بڑاگواہ میں پودے تقسیم کیے گئے ہیں درخت لگانا صدقہِ جاریہ ہے اور اس سے ماحول کو ساز گار بنانے کے لیے درخت بہت ہی ضروری ہیں اس سے آلودگی میں کمی ہوتی ہے۔
اس موقع پر چوہدری محمد نوشیرواں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی اچھا کام ہے، ہر شہری کو چاہیے وہ اپنے اپنے نام کا پودا لگایا اور ملک کو سرسبزوشاداب بنائیں۔