Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 12 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق

سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 12سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔

تفصیلات کیے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقہ دہرہ ڈومیلی کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک نمبری GLTB-617 نے 12سالہ موٹرسائیکل سوار کلیم اللہ ولد محمد رفیق سکنہ دیرہ عیال نمبری JML-9958 کو کچل کر ہلاک کر دیا، حادثہ اتنا شدید تھا کہ 12سالہ مو ٹر سائیکل سوار بچے کا جسم ٹرک کے نیچے آنے سے بری طرح مسخ ہو گیا۔

لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ٹرک ڈرائیور مو قع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا، گھر میں اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیا، پولیس تھانہ ڈومیلی نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button