
دینہ: حلقہ پی پی 25 جہلم ون سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال نے بھی پی ٹی آئی اور عمران خان سے باقاعدہ راہیں جدا کر لیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر مراد راس کے ہمراہ پریس کانفرنس میں راجہ یاور کمال نے کہا کہ پارٹی کی 9 مئی والی سیاست سے اتفاق نہیں کرتے، ہم پی ٹی آئی اور عمران خان سے اپنے راستے جدا کرتے ہیں۔
پی پی 25 جہلم سے سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال نے کہا کہ لڑائی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتا، مذاکرات ضروری ہیں، سانحہ 9 مئی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، جہاں ہم بیٹھے ہیں ہم نے سوچا نہیں تھا ہم اس پوزیشن میں ہوں گے۔