Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

پنڈ دادنخان کی عوام کو سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹر اتھارٹی نے ٹرانسپورٹروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا

پنڈدادنخان: جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کی عوام کو سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹر اتھارٹی نے ٹرانسپورٹروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، مسافروں کی چیخیں سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 سے 30 روپے کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے کم نہ ہو سکے، مسافر ٹرانسپورٹروں کے ہاتھوں لٹنے پرمجبور ہیں۔

تحصیل پنڈدادنخان کے رہائشیوں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے پنڈدادنخان سے جہلم ،منڈی بہاولدین، سرگودھا، چوآسیدن شاہ چکوال، راولپنڈی اور لاہور کے روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی نہیں کی۔

وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے موقع پر واضع طور پر کرایوں میں کمی کے احکامات جاری کئے گئے لیکن سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی عدم توجہی و سرپرستی کی وجہ سے پنڈدادنخان سے مختلف روٹس پر چلنے والے پبلک ٹرانسپورٹس کے کرایوں میں کمی نہیں کروائی جا سکی جبکہ نئے کرائے نامے نہ تو جاری کئے گئے ہیں اور نہ ہی مسافروں کو کسی قسم کا کوئی ریلیف مہیاکیا گیاہے ۔

مسافروںنے نگران وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر/ چیئرمین ، ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے نئے کرائے نامے جاری کروا نے اور عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button