
سوہاوہ کے نواحی علاقے گاؤں کیکری میں فلاحی ادارے مسلم ہینڈز کی جانب سے فری موبائل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، 200 سے زائد افراد کا مفت طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات دی گئی۔
اس موقع پر ڈاکٹرز نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے زیادہ تر جلدی بیماری اور بخار کے مریض تھے۔
کیکری گاؤں کی نمائندگی کرتے ہوئے این اے 60 جہلم راجہ زاہد عزیز خان اور کیبریا چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلم ہینڈز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جہاں کوئی سیاسی نمائندہ نہ پہنچ سکا اور وہ پہنچ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ 700 سے قریب گھروں پر مشتمل تین دیہاتوں کا کوئی بھی فرد بیمار ہو جائے تو شہر لے جانے تک 2 گھنٹے کا وقت لگتا ہے اور 5 ہزار روپے کے قریب گاڑی کا خرچہ آتا ہے۔
انہوں نے حکام اور فلاحی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ جگہ ہم عطیہ کریں گے یہاں پر ہنگامی بنیادوں ہر ڈسپنسری بنا کر دی جائے جس سے ہزاروں افراد اس کا فائدہ اٹھا سکیں۔