Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم شہرمیں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہریوں کو جان کے لالے پڑ گئے

جہلم: شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار، متعلقہ محکموں کے افسران کی مجرمانہ خاموشی، شہریوں کو جان کے لالے پڑ گئے جبکہ پورے جہلم شہر میں آوارو کتوں نے لوگوں خصوصاً بچوں خواتین اور موٹرسائیکل والوں کا سٹرکوں گلی محلے میں چلنا پھرنا دوبھر کر دیا۔

مہدی شاہ روڑ قبرستان والی سڑک اثریا روڑ پر کتے ناکے لگا کر بیٹھے رہتے ہیں جوہی کوئی موٹرسائیکل والا گزرنے کی کوشش کرے اس کے پیچھے بھاگنا شروع ہوجاتے ہیں اور موٹرسائیکل والا بچارہ اگر ان کتوں سے بچ بھی جائے تو کسی نالی کھمبے یا دیوار میں موٹرسائیکل ضرور مار کے زخمی ہوجاتا ہے اور ایسے واقعات آئے روز ہونا معمول بن چکا ہے، صبح بچے سکولوں میں جاتے ہوے بھی ان آوارہ کتوں سے ڈر کر بھاگتے ہوئے گرکر یا ان کے کاٹنے سے زخمی ہو جاتے ہیں۔

اہلیان جہلم کے لوگوں کا کہنا ہے کہ نمازی جب صبح فجر کی نماز کے لیے نکلتے ہیں تو یہ آوارہ کتے ان کی دوڑ لگواتے ہیں کئی بزرگ ان کتوں کی وجہ سے گھروں میں ہی نماز ادا کرتے ہیں۔

جہلم شہر کے باسیوں نے وزیراعلی پنجاب، وزیر بلدیات، ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل ہے کہ جہلم میونسپل کمیٹی اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کا قبلہ درست کیا جائے اور آوارہ کتوں کو مارا جائے تاکہ ہم ہماری خواتین بچے سکون سے اپنے روزمرہ کام سر انجام دے سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button