
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو تین ماہ میں دوسری مرتبہ او آئی سی اجلاس کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا سے درجنوں وزراء خارجہ اور وفود کانفرنس کے آغاز کا انتظار کر رہے ہیں۔
او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس جاری ہے، کانفرنس میں تقریباً 32 وزراء خارجہ اور 700 سے زائد مندوبین شریک ہیں
یہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی عظیم کامیابی ہے کہ صرف تین ماہ میں دوسری مرتبہ او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کے انعقاد کا اعزاز حاصل ہوا@fawadchaudhry pic.twitter.com/ZipwAsGrer— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) March 22, 2022
اپنے ایک اور ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بالخصوص دہ حضرات جنہوں نے پوری کوشش کی کہ کسی طرح یہ کانفرنس سبوتاژ ہو، یہ تصویر وزیر اعظم کے دستخطوں سے بجھوا رہا ہوں خدا پاکستان کاحامی و ناصر ہے۔