
دینہ: جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار گمشدہ افراد کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 14 سالہ ساجد اور 10 سالہ ماجد جمعہ پڑھنے گئے جو لاپتہ ہو کر واپس گھر نہ آئے، ورثاء نے شک کیا کہ کسی نے اغواء کر لیا ہے۔ ایس ایچ او منگلا احسن شہزاد بٹ اور ٹیم نے فوری مقدمہ درج کر کے ہیومین انٹیلی جنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بھائیوں ساجد اور ماجد کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا۔
14 سالہ عبدالعزیز اور 16 سالہ عبدالرحمٰن جو گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ہو کر باہر چلے گئے اور واپس گھر نہ آئے۔ ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور ٹیم نے مقدمہ درج کر کے ہیومین انٹیلی جنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بھائیوں عبدالعزیز اور عبدالرحمن کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا۔
19 سالہ ناصر قمر جس کا ذہنی توازن تندرست نہ تھا گھر سے باہر نکلا جو گم ہو گیا اور واپس گھر نہ آیا، وقوعہ کی اطلاع پر ہیڈ کانسٹیبل طلعت محمود تھانہ کالا گجراں اور کانسٹیبل اورنگزیب نے ہیومین انٹیلی جنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ ناصر کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا۔