جہلم ڈائنامک لائنز کلب کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جہلم ڈائنامک لائنز کلب کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، میڈیکل کیمپ میں گائناکالوجسٹ ڈاکٹر سویرا بخاری ، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عتیق چیمہ اور ڈاکٹر عدیل افتخار نے 820 مریضوں کا معائنہ کیا جبکہ پروجیکٹ چیئرپرسن لائن آصف محمود کی طرف سے شوگر کے مرض کی تشخیص ہونے پر 100 گلوکو میٹر دیئے گئے، میڈیکل کیمپ کے مہمان خصوصی لائن ارشد محمود ، لائن اسحاق ڈار ،ملک فاروق ، ڈاکٹر اورنگزیب تھے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم ڈائنامک لائنز کلب کے زیر اہتمام 20 مارچ 2022 کو ایڈمنسٹریٹر کلب ہذا لائن چوہدری سہیل عزیز کی سرپرستی ، صدر لائن چوہدری شریف یعقوب کی ہدایات پر فرسٹ وائس پریذیڈنٹ لائن محمد سرفراز کی خصوصی کاوشوں سے لائن چوہدری ظہیر احمد کے گاؤں بنگیال یونین کونسل اڈرانہ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں ایک میڈیکل کیمپ منعقد ہوا۔

جہلم سے 30 کلومیٹر دور دراز علاقے میں کیمپ کے انعقاد کی بنیادی وجہ ان دیہاتی علاقوں کے لوگوں کے گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی تھا، ڈاکٹر سویرا بخاری (ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس، کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ)، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عتیق الرحمان چیمہ (بی ڈی ایس۔سی، آرتھو۔سی، امپلانٹ۔ آر ڈی ایس) اور ڈاکٹر حافظ عدیل افتخار (جنرل فزیشن، ایم بی بی ایس، آر ایم پی) اس کیمپ کے ڈاکٹرز کے پینل میں تھے جبکہ لائن ارشد محمودCVC MD 305 N2، PDGاور PDG لائن اسحاق ڈار نے بطور مہمان خصوصی کیمپ کا دورہ کیا ۔

لائن ارشد محمود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کلب نیا ہے مگر اس کے ممبران قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں میں سی وی سی کی حثیت سے نہیں بلکہ لائن چوہدری سہیل عزیز کی بھائی کی حیثیت سے میڈیکل کیمپ کا دورہ کرنے آیا ہوں ان کے ساتھ میرا دیرینہ رشتہ ہے ان کی سرپرستی میں آج کا کیمپ انتہائی منظم ہے اور ڈاکٹرز کی ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے جو کہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

چیف گیسٹ لائن ارشد محمود CVC نے میگا میڈیکل/ڈینٹل کیمپ میں بہترین کارکردگی پر لائن چوہدری سہیل عزیز کو کلب کے لئے 5000 روپے دیئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ معروف فلاحی شخصیت ملک فاروق ڈپٹی ڈائریکٹر M&E راولپنڈی ڈویژن (Rtd)، چیئرمین YETA/AOE پاکستان، ڈاکٹر اورنگزیب ڈائریکٹر ایجوکیشن (ریٹائرڈ)، چیئرمین PPCIH ڈسٹرکٹ جہلم نے بھی کیمپ کا خصوصی دورہ کیا اور اس میڈیکل کیمپ میں کام کرنے والی تمام ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

اس میڈیکل کیمپ کے پراجیکٹ چیئرپرسن لائن آصف محمود اور لائن چوہدری ظہیر احمد شریک چیئرپرسن تھے کیمپ سے 820 مریضوں نے استفادہ حاصل کیا جبکہ شوگر کے مرض کی تشخیص ہونے پر شوگر کے مریضوں میں مفت 100 گلوکومیٹر مشینیں بھی تقسیم کی گئیں۔

اس کیمپ میں 9 لائن ممبران اور 9 رضاکاروں نے حصہ لیا شرکت کرنے والے لائنزاور رضاکاروں میں لائن محمد سرفراز، لائن چوہدری ظہیراحمد ، لائن چوہدری نوید اعظم گجر، لائن آصف محمود، لائن عرفان مرزا، لائن اختر مہر، لائن وقاص حسین انجم، لائن ڈاکٹر عتیق الرحمان چیمہ ،لائن ندیم عاشق ( جہلم چیمبر لائنز کلب) رضا کاران میں ابو بکر، مدثر رحمان، واجد علی، چوہدری انور، آصف بٹ، زین، سرفراز احمدشامل ۔

جہلم ڈائنامک لائنز کلب کے تمام لائنزکو میڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد پر پراجیکٹ چیئرپرسن لائن آصف محمود کلب ڈائریکٹر جہلم ڈائنامک لائنز کلب ، شریک چیئر پرسن لائن چوہدری ظہیر احمد کلب ڈائریکٹر اورلائن عبدالرحمن گجرکلب سیکرٹری جہلم ڈائنامک لائنز کلب نے مباکباد دی اور ان کی خدمات کو سراہا، اس پروجیکٹ پر 6 لاکھ روپے صرف ہوئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button