Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ضلع جہلم کے شہریوں کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے۔ ڈی پی او رانا طاہر رحمٰن خان

جہلم: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ڈی پی او آفس جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی ابراہیم وڑائچ، ایس ایچ او تھانہ سٹی، ایس ایچ او تھانہ سول لائن سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل کو سنا اور متعلقہ افسران ضلع ہذا کو سائلین کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مزید کہا کہ شہریوں کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button