Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

موسم بہار شجرکاری مہم؛ ضلع جہلم کے تمام ریسکیو اسٹیشنز پر ریسکیو پلانٹیشن ڈے کا انعقاد

جہلم: موسم بہار شجر کاری مہم کے تحت محکمہ جنگلات جہلم کے زیر اہتمام ریسکیو پلانٹیشن ڈے کا انعقاد ضلع جہلم کے تمام ریسکیو اسٹیشنز پر کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشر جنرل مطاہر امین وٹو نے سنٹرل ریسکیو سٹیشن جہلم میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پودا لگایا۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینئر سعید احمد، سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سید وقاص شاہ اور صدر حمزہ بیگ ویلفیئر  سوسائٹی توصیف بیگ نے موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت سنٹرل ریسکیو اسٹیشن میں پودے لگائے۔

ریسکیو اسٹیشنز دینہ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان میں بھی  پلانٹیشن ڈے بھر پور انداز میں منایا گیا جس میں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ریسکیورز اور ریسکیو وولنٹیئرز نے موسم بہار شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر امین وٹو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اسٹیشنز میں پلانٹیشن نہایت خوش آئند اقدام ہے اور بلاشبہ ریسکیو 1122 جہلم  لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ماحول کی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد نے کہا کہ ان پودوں سے جہاں خوبصورتی میں اضافہ ہو گا وہاں یہ پودے ماحول دوست بھی ثابت ہونگے اور  ہماری زمین کو سرسبز وشاداب بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کے اقدامات نہایت قابل تحسین ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button