
جہلم: یکم اپریل سے سرکاری دفاتر اور سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی لائی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کیوجہ سے تمام سرکاری سکولز صبح ساڑھے 7 بجے سے 1 بجے تک کھلے رہیں گے ، جبکہ سرکاری دفاتر صبح 7 بجکر 30 منٹ سے لیکر 1 بجکر 30 منٹ تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کے روز سکول 7 بجکر 30 منٹ پر لگیں گے اور دن 12 بجے چھٹی ہوگی۔
اسی طرح سرکاری دفاتر 7 بجکر 30 منٹ پر جبکہ چھٹی دن 1 بجے ہوگی ، وفاق کے اہتمام چلنے والے ادارے صبح 7 بجکر 30 منٹ سے دن اڑھائی بجے تک اور جمعہ کے روز دن 1 بجے تک کھلے رہیں گے ، ان اوقات کار کا نوٹیفیکیشن اگلے چند روز میں جاری ہو جائے گا۔