Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، سینکڑوں دوکاندار کو 5 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ، ایک دوکاندار گرفتار

جہلم: شہریوں کو صاف ستھری اور ملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی سربراہی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے مہم تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ جہلم شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔

اس حوالے سے ضلع بھر میں زخیرہ اندوزی اور اوورچارجنگ کے تحت یکم مارچ سے 21 مارچ تک پرائس ایکٹ مہم کے تحت 3 ہزار 67 دوکانوں کی انسپیکشنز کی گئی جن میں 175 دوکاندار خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جنہیں مجموعی طورپر 5 لاکھ 30 ہزار 500 سو روپے جرمانہ کیا گیا۔

ایک دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button