Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

27 مارچ کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوگا۔ چوہدری فراز حسین

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے کہا ہے کہ 27 مارچ کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوگا، جس دن عمران خان 1 بال پر3 وکٹیں گرائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر ضلع کچہری جہلم میں جہلم پریس کلب کے نمائند ہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 27 مارچ کے جلسے کے لئے بھرپور تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے سلوگن کے تحت اس تاریخی دن 10 لاکھ سے لوگوں کے ساتھ نئی تاریخ رقم ہوگی۔

چوہدری فراز حسین نے کہا کہ اپوزیشن کی گھٹیاسیاست نے پاکستان تحریک انصاف کے سوئے ہوئے ورکرز کو بیدارکیا ہے ، اور آج جہلم سمیت ملک بھر میں عمران خان کے ورکرز اپنے لیڈر کی محبت میں اسلام آباد جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کاجلسہ پاکستان کی تاریخ میں فیصلہ کن موڑ ثابت ہوگااور عمران خان 1 بال پر3 وکٹیں گرائیں گے، 10 لاکھ کارکن اسلام آباد میں جمع ہو کر اپنے لیڈر سے محبت کا اظہار کریں گے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل تک جو ایک دوسرے کو ماؤں، بہنوں کی گالیاں دیتے تھے سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعوے کرتے تھے آج بغض عمران میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے نظر آتے ہیں ، کیونکہ عمران خان نے پاکستان کو آزاد خارجہ پالیسی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسلام کا پرچم پوری دنیاء میں سربلند کیا قوم کو غلامی کی بجائے آزادی کا درس دیا جو کہ مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا، مخالفین اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ عمران خان اگلے 5 سال بھی اقتدار میں رہیں گے جو کہ اپوزیشن کی سیاسی موت ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button