
جہلم: عبدالرزاق ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام دو روزہ فری ہارٹ کیمپ کا انعقاد اختتام پذیر ہوگیا۔
دو روزہ فری میڈیکل (ہارٹ) کیمپ میں ضلع جہلم و ملحقہ اضلاع سے قریب سات سو مستحقین افراد کا چیک اپ (خون کے نمونے، ٹیسٹ، دل کے ٹیسٹ) اور ضروری ادویات دی گئیں۔
اس موقع پر ملک کے مایہ ناز ہارٹ سرجن و سرپرست اعلی عبدالرزاق ویلفیئر ٹرسٹ جنرل (ر) اظہر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ متوازن غذا، ورزش،بروقت تشخیص اور علاج سے زندگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
دوران خطاب علاقے کے غریب نادار و مستحق افراد کی خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔