
دینہ: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 5 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام منشیات فروش نصیر اللہ عرف سیرو ولد دلپزیر سکنہ افغان آباد تحصیل دینہ ضلع جہلم سے چرس گردا 1420 گرام برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت 1 کس منشیات فروش گرفتار کر لیا۔
تھانہ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد محمود ولد دین محمد سکنہ ڈھوک برج داخلی للِہ ہندوانہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے پسٹل 30 بور معہ راؤنڈر برآمد کرلئے اورملزم ریاست علی ولد منظور احمدقوم پٹھان سکنہ بلاک نمبر 27ڈی،فلیٹ نمبر1سیکٹرجی10/3 اسلام آباد سے شراب3 بوتل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد بلال ولد عبد القیوم سکنہ موہڑہ کھنگراں تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کرلیا۔