Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا انوکھا ریلیف، قیمتیں کم کروانے کی بجائے اضافہ کر دیا

جہلم: پرائس کنٹرول کمیٹی کا انوکھا ریلیف قیمتیں کم کروانے کی بجائے اضافہ کر دیا، شہری مہنگی اشیاء خوردونوش خریدنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام گراں فروشوں نے اشیاء خوردونوش سرکاری نرخ ناموں پر فروخت کرنے کی بجائے من مرضی کے نرخ مقرر کر لئے۔

ضلعی انتظامیہ نے بکرے کے گوشت کا سرکاری نرخ 950 روپے فی کلو کے حساب سے مقرر کررکھا ہے ، اسی طرح گائے کے گوشت کا سرکاری نرخ 450 روپے فی کلو کے حساب سے مقرر کر رکھے ہیں۔

قصابوں نے سرکاری نرخ نامے دکانوں میں تعویز کے طور پر لٹکارکھے ہیں ، چھوٹے گوشت کی قیمت 1200 روپے جبکہ گائے کا گوشت700 روپے فی کلوکے حساب سے فروخت کرنا شروع کررکھا ہے۔

قابل زکر بات یہ ہے کہ قصاب من مانے نرخوں پر گوشت کی فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ گوشت میں ہڈی چربی ، انتڑیاں شامل کرکے فروخت کرتے ہیں ، اگر کوئی صارف صاف گوشت طلب کرے تو نرخوں میں مزید اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

صارفین نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ سرکاری نرخوں کے مطابق گوشت فروخت کرنے کا قصابوں کو پابند بنایا جائے تاکہ شہری حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں کے مطابق گوشت خرید کر استعمال کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button