للِہ اور گردونواح کے 40 قصبات میں بجلی کی بندش، کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی

پنڈدادنخان (نور چغتائی) للِہ اور گردونواح کے چالیس قصبات میں بجلی کی بندش، کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی، بچے بڑے بوڑھے مریض ماہی بے آب بنے رہے۔

تفصیلات اور ذرائع کے مطابق للِہ اور گردونواح کے چالیس قصبات میں مختلف فیڈرزجن کے پول میں للِہ پنڈدادنخان روڈ کے ساتھ ساتھ نصب تھے کو تبدیل کرنے کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ سے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی بند کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔

بجلی کی بندش سے کارخانہ دار ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، درجہ حرارت بڑھنے سے بچے بوڑھے مریض ماہی بے آب بنے ہوئے ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کی جو سٹاف للِہ پنڈدادن خان روڈ پر بجلی کے پول تبدیل کر رہے تھا اس میں بھی کمی کر دی ہے جس کی وجہ سے عوام علاقہ کو مزید تاخیر کی وجہ سے مزید اذیت برداشت کرنی پڑے گی۔

عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سٹاف میں اضافہ کر کے ہنگامی بنیادوں پر یہ کام مکمل کیا جائے تاکہ کاروباری طبقہ مزید نقصانات سے بچ سکیں، بجلی کی بندش ہر کاروبار بند ہیں اور سٹاف کو تنخواہیں کیسے دی جا سکے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button