
جہلم پولیس کی بچھڑے ہوؤں کو اپنوں سے ملانے کی روایت برقرار، پولیس نے 7 سالہ گمشدہ بچے کو ورثا سے ملا دیا۔
تھانہ جلالپور شریف پولیس کو ایک کم سن بچہ بعمر 7 سال جو صرف اپنا نام بتا سکتا تھا ملا جس کو جہلم پولیس نے اپنی حفاظت میں لیتے ہوئے ورثہ کی تلاش کے لیے ضروری اقدامات کیے۔
پولیس نے بذریعہ ہیومین انٹیلی جنس اور سوشل میڈیا بچے کے ورثا کو تلاش کر کے والدہ کے حوالے کر دیا۔ بچے کی والدہ نے خوش ہوتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور جہلم پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔