
دینہ: ڈسٹرکٹ جہلم میں پہلی بار میرٹ پر ایسے بچوں کو انڈر 18 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو اس سے پہلے تاریخ میں اس علاقے کو موقع نہیں ملا ، ڈو میلی اور پنڈ دانخان سے بچوں کو شامل کیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ بو رڈ ڈسٹرکٹ جہلم کے انچارج راجہ سعد الطاف نے دی لائسیم منگلا برانچ میں تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ جب تک ہم اپنے معاشرے میں کھیل کو فروغ نہیں دیں گے تو ہسپتال بھرے رہیں گے، اب پہلے والی بات نہیں ہو گی ہر بچے کو موقع ملے گا جو صحیح حقدار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جہلم میں جتنے بھی گراؤنڈ ہیں سارے آباد ہو ں گے انڈرایٹین ٹیم جو بنی ہے وہ ایک میرٹ پر بنی ہے جس میں صحیح حقدار بچوں کو اس کا حق ملے گا، دی لائسیم سکول انتظامیہ نے بہترین سپو رٹس گالا منعقد کروا کر ایک اچھا کام کیا ہے جہاں پر آپ کی نصابی سر گر میاں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گر میاں بھی ضروری ہیں جس سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوو نما میں بہتری آتی ہے۔