Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ڈومیلی سے ملک رحمت علی نے بیٹوں اور فیملی سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر لی

ڈومیلی سے ملک رحمت علی نے بیٹوں اور فیملی سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر لی، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری، قیم جماعت اسلامی راجہ محمد ندیم، حبیب رضا بٹ ضلع صدر سیاسی کمیٹی اور دیگر عہدیداران بھی موجودتھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم کی ملک رحمت علی کے گھر آمد ہوئی، ان کے ہمراہ راجہ محمد ندیم قیم جماعت اسلامی، حبیب رضابٹ ضلعی صدر سیاسی کمیٹی، ملک عبدالسلام امیر جماعت اسلامی ڈومیلی و صدر جے آئی یوتھ ضلع جہلم اور دیگر ارکان و کارکنان بھی ہمراہ تھے۔

ملک رحمت علی نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ملاقات کے بعد ملک رحمت علی نے اپنے بیٹوں اور فیملی سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا باقاعدہ طور پر اعلان کردیا اور کہا کہ اللہ کے دین کی خاطرمیری جان مال قربان ہے، جب تک زندگی ہے دین کیلیے جماعت اسلامی کیساتھ رہوں گا۔

ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے پارٹی میں تمام افراد کو خوش آمدید کہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button