
جہلم: پاکستان تحریک انصاف جہلم کی وزیراعظم عمران خان کے حق میں ریلی، جہلم میں پی ٹی آئی میں دارڑیں شروع، نظریاتی کارکنان کی عدم دلچسپی، منتخب ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی میں سے کوئی شریک نہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے زیراہتمام وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے حق اور منحر ف اراکین اسمبلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں نظریاتی کارکنان نے شرکت ہی نہیں کی۔ نظریاتی کارکنان کے ساتھ قیادت کا رویہ یہی رہا تو کارکنان دلبر داشتہ ہو کر گھر بیٹھ جائیں گے اور پی ٹی آئی جہلم سے ختم ہوجائے گی۔
قابل ذکر امر یہ ہے کہ عمران خان کے حق اور منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف نکالی گئی ریلی میں جہلم کے کسی بھی قومی اور صوبائی اسمبلی کے کسی منتخب نمائندے نے شرکت نہ کی حالانکہ ضلع جہلم سے پی ٹی آئی کے دو ممبران قومی اسمبلی اور 2 صوبائی اسمبلی میں موجود ہیں، نظریاتی کارکنان کی کثیر تعداد ریلی میں نظر نہ آئی۔
ریلی کی قیادت پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے نئے صدر چوہدری غلام احمد زمرد یعقوب اور جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے کی۔