Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

جہلم: ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

اس صورت حال میں غریب عوام پریشانی سے دوچار، گھی، چینی، آٹا، کوکنگ آئل، دالیں، چاول، سبزیوں سمیت روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے نے غریب اور کم آمدن والے افراد کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ماہ صیام سے قبل ہی اگر مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے تو رمضان المبارک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان برپا ہوگا، جو کہ غریب اور سفید پوش طبقہ کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button