
جہلم: میونسپل کمیٹی جہلم کی وقت گزاری پالیسی ،تحصیل روڑ نزد سٹی پوسٹ آفس پر بند سیویج کھولنے کے لیے 4 ماہ پہلے کھوداگیا گڑھا عوام کے لیے خطرہ جان بن گیا ہے۔
سات آٹھ فٹ گہراگڑھا جس پر نہ حفاظتی پٹی یا عوام کی آگہی کے لیے بورڑ لگایا گیا تیز رفتار موٹرسائیکل سوار رات کے اندھیرے میں اس اندھے کھویں میں گر کر ہڈیاں پسلیاں تڑوا بیٹھے ہیں اور میونسپل کمیٹی جہلم کے آفسران AC والے دفتر میں بیٹھ کر خدانخواسطہ کسی جانی حادثے کے منتظر ہیں یا عوام کا حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کے انتظار میں ہیں۔
عوام کا حکومت پنجاب کے اعلی حکام سے اپیل ہے میونسپل کمیٹی جہلم کا قبلہ درست کیا جائے، گڑھے کو بندکیاجائے کیونکہ اس سڑک پر ایک گورنمنٹ ٹیکنکل کالج محکمہ اینٹی کرپشن جہلم کا تھانہ بھی ہے اور اکثریت تاجر اور خریدار اس سڑک کو ہی استعمال کرتے ہیں۔