
ڈومیلی: مسلم لیگ ن کے لانگ مارچ میں علاقہ ڈومیلی سے بھی قافلے بھرپور شرکت کرکے شاندار استقبال کریں گے، عدم اعتماد کامیاب ہوگی، مہنگائی بیروزگاری بدامنی کی وجہ سے عوام تبدیلی سے تنگ آگئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈومیلی کی یونین کونسل نگیال کے سابق وائس چیئرمین راجہ طاہر ایوب نے انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے لاہور سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کا جہلم پہنچنے پر پرتباک استقبال کریں گے۔ لانگ مارچ رات کو جہلم میں قیام کرے گا۔استقبال کی تیاریاں مسلم لیگ ن ضلع جہلم کی قیادت نے شروع کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں مسلم لیگ ن ایک پیج پرہے، عدم اعتماد کامیاب ہوگی، حکومت جب سے عدم اعتماد کی درخواست دی تب سے بوکھلاہٹ کاشکارہوگئی ہے، تمام وزراء توازن کھوبیٹھے ہیں۔ملک میں مہنگائی بیروزگاری بدامنی کی وجہ سے عوام تبدیلی سے نجات چاتی ہیں۔
راجہ طاہر ایوب نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ہوتے نظرنہیں آرہے، اب الیکشن بلدیاتی نہیں عام ہوں گے، علاقائی سیاسی صورتحال پر بھی ہم ایک ہیں، سب مل کر کام کررہے ہیں قیادت کے فیصلے پر یقین رکھتے ہیں۔عوام کیلئے کھانے پینے کی اشیاء کم کی جائیں، حکومت کے اپنے ایم این ایز عمران خان سے ناراض ہے، کچھ وزراء نے اپنی حکومت کو نقصان پہنچایا۔