
دینہ: واٹر سپلائی کا انتہائی ناقص انتظام دینہ شہر کی عوام پانی کی شکل میں زہر پینے پر مجبور،عوام الناس کا خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے اندیشہ،ڈپٹی کمشنر جہلم نوٹس لیں۔
تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں واٹر سپلائی کا انتہائی ناقص انتظام ہونے کی وجہ سے شہری خطرناک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جس میں خصوصا ہیپا ٹائٹس بی سی کی بیماری ہے اگر دوسرے لفظوں میں یہ کہا جائے کہ دینہ کی انتظامیہ پانی کی شکل میں عوام کو موت بانٹ رہی ہے تو غلط نہ ہو گا۔
پانی کے پائپ زنگ آلود ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے وہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔ان پائپوں میں نالیوں اور گٹر کا پانی مکس ہو رہا ہے جو کہ بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہا ہے۔
عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور محکمہ ہیلتھ سے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔