
جہلم: سول ہسپتال کی ایمرجنسی ینگ ڈاکٹرز کی تجربہ گاہ میں تبدیل ، ایمرجنسی میں کوئی سینئر ڈاکٹر مریضوں کو دیکھنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتا ، تشویشناک حالت میں لائے جانے والے مریضوں کے علاج معالجہ کرنے کی بجائے ینگ ڈاکٹرز نے مختلف قسم کے تجربات کرنے شروع کر رکھے ہیں جب مریض کی حالت بگڑ جاتی ہے تو اسے وارڈز میں منتقل کر دیا جاتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی ڈاکٹروں کی تجربہ گاہ میں تبدیل ہوچکی ہے، تشویشناک حالت میں آنے والے مریضوں کو سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو چیک کروانے کی بجائے ہاؤس جاب کرنے والے ڈاکٹر پہلے اپنے تجربات کرتے ہیں۔
جب مریضوں کی حالت مزید بگڑ جاتی ہے تو انہیں وارڈز میں منتقل کر دیا جاتاہے جس کی وجہ سے سول ہسپتال کی وارڈز میں بیشتر ایسے مریض داخل ہیں جو کئی کئی روز سے علاج کروارہے ہیں۔
مریضوں کے لواحقین نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ سول ہسپتال کی ایمرجنسی میں ماہر ڈاکٹروں کو تعینات کیا جائے تاکہ مریضوں کو برقت طبی سہولیات میسر آسکیں ۔