
جہلم: کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ضرور ی ہے جن کی بدولت کھیل کے میدان آباد ہیں بالخصوص اکھاڑہ بگدر ہماری ثقافت کا آئینہ دا رہے اس کے فروغ کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرور ت ہے۔
ان خیالات کا ظہار نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری زاہد اختر نے کوٹھہ سواریہ میں اکھاڑہ بگدر میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کے صحت مند کھیل کو دیکھ کر زندگی سے پیار ہونے لگ جاتا ہے، زند گی اور بھی خوبصورت نظر آتی ہے۔
اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری اصغر علی ،راجہ فیصل آف وگھ بھی ان کے ہمراہ تھے، کوٹھہ سوایاں میں شاندار اکھاڑہ بگدر منعقد ہوا۔ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پہلوانوں نے اپنے زور بازو کا مظاہرہ کیا۔
چوہدری اصغرعلی ، چوہدری احتشام اور راجہ فیصل وگھ نے بھی پہلوانوں کے جوش و جذبے کو سراہا۔