Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ضلع جہلم میں آتش بازی کاسامان فروخت کرنے والے 11افراد گرفتار

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 11 افراد گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم آفاق جمیل جہلم کو گرفتار کر کے سامان آتش بازی 7عدد شرنائیاں، 100 عدد ماچس بم، 1عدد لیٹر برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سامان آتش بازی فروخت کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم غلام نبی سے سامان آتش بازی 6 پیکٹ پھلجھڑیاں،20 ڈبیاں ماچس پٹاخے،10 عدد انار، ملزم مرزا محمد عمران جہلم سے 25 ڈبیاں پٹاخے، 20 عدد انار، 30 عدد گولے برآمد کر لیے، ملزم محمد ناصر جہلم سے سامان آتش بازی 20 عدد انار، 10 پیکٹ پھلجھڑیاں، 50 عدد گولے، 40 ڈبیاں پٹاخے اور ملزم محمد مرتضی جہلم سے 20 ڈبیاں ماچس پٹاخے، 3 ڈبی پھلجھڑیاں، 30 عدد انار،40 عدد گولے برآمد کر لیے۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیر دل کو گرفتار کرکے سامان آتش بازی25 عدد ماچس پٹاخے برآمد اور وقار احمد ولد محمد شفیع سکنہ دکھن محلہ کالا گجراں تحصیل و ضلع جہلم کو گرفتار کرکے 245 گرام ہیروئن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کوسامان آتش بازی فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ملزم راشدجہلم، ملزم افضال جہلم، ملزم احمد رضا جہلم سے سامان آتش بازی برآمد، مزید تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبد حسین جہلم سے سامان آتش بازی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button