Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ضلع جہلم کے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا

جہلم: نجی سکولوں میں یکم اپریل سے نیا تعلیمی سال شروع ہونے کے باعث سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ سرکاری سکولوں میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہونا ہے جبکہ امتحانات مئی یا جون میں منعقد ہونے کے بعد گرمیوں کی چھٹیاں ہو جائیں گی اس لئے پنجاب حکومت نے نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تعلیمی حلقوں نے بتایا کہ نجی سکول یکم اپریل سے نیا تعلیمی سال شروع کر رہے ہیں جس سے نہ صرف والدین پریشان ہوں گے بلکہ سرکاری سکولوں میں ڈراپ آؤٹ کی شرح بھی بڑھ جائے گی۔

والدین بھی دیکھیں گے کہ ان کے بچوں کا رزلٹ جولائی کے آخر میں آ رہا ہے جبکہ ہم عصر بچے نجی سکولوں میں اگلی کلاسز میں پہنچ چکے ہونگے۔ اساتذہ اکرام نے تجویز دی ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں سے قبل سرکاری سکولوں میں بھی نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا جائے اور موسم گرما کی تعطیلات سے قبل بچوں کو کتابیں اور تعطیلات کا کام دے دیا جائے تو بہتر ہوگا۔

نیا تعلیمی سال یکم مئی سے شروع کر دیا جائے تو بہت سے خدشات سے بچا جا سکتا ہے۔ان رہنماؤں نے تجویز دی کہ سرکاری سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک مارچ میں امتحانات لئے جائیں۔

تعلیمی ماہرین کا موقف ہے کہ اگر نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع کر دیا جائے تو اگلے سالوں کے سیشن متاثر نہیں ہونگے اور اگلے سال میٹرک کے امتحانات اپنی روٹین میں واپس آ جائیں گے اور اس طرح سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم بھی متاثر نہیں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button