
جہلم: ڈیلرز ایسوسی ایشن سٹی ہاؤسنگ جہلم کی طرف سے 10 سٹریچر ڈی ایچ کیو جہلم کو عطیہ کر دئیے، ایم ایس ڈی ایچ کیو جہلم ڈاکٹر شعیب کیانی نے سٹریچر وصول کیں اور آنے والے مہمان جنرل سیکرٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن سٹی ہاؤسنگ جہلم عامر قریشی، فنانس سیکرٹری طاہر محمود قادری، ڈاکٹر عبدالغفور ملک، محمد راحیل خلیل کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے ڈی ایچ کیو جہلم میں مریضوں کے لیے سٹریچرز کی اشد ضرورت تھی یہ بات جب ڈیلرز ایسوسی ایشن سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی جہلم کو پتہ چلی تو انہوں نے بہت ہی کم وقت میں 10 سٹریچرز خرید کر ہسپتال کو عطیہ کر دی۔
ایم ایس ڈی ایچ کیو جہلم ڈاکٹر شعیب کیانی نے ڈیلرز ایسوسی ایشن سٹی ہاوسنگ سوسائٹی جہلم کا شکریہ ادا کیا اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا اور کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اللہ نے جہلم کی دھرتی پر ایسے لوگ بھیج رکھے ہیں جو دوسروں کی پریشانیوں کو محسوس کرتے ہیں اور پریشانیوں کو ختم کرنے کے لیے عملی میدان میں بھی اترتے ہیں۔
چوہدری ساجد امین چیئرمین پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی ڈی ایچ کیو جہلم بھی ہمراہ تھے۔