پنڈدادنخان جہلم روڈ پر مسافر وین اور موٹرسائیکل میں تصادم، 7 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

پنڈدادنخان جہلم روڈ پر مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم، 7 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی، پپلی سٹاپ کے قریب موٹرسائیکل مسافر وین کی زد میں آگیا، 7سالہ بچی موقع پر دم توڑ گئی، ریسکیو 1122عملہ نے نعشوں اور زخمیوں کو آر ایچ سی جلالپور شریف منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان جہلم روڈ پر افسوسناک حادثہ میں پپلی سٹاپ کے قریب منڈی بہاؤالدین مونگ کا رہائشی موٹرسائیکل سوار محمد رفیق اپنی بہواور پوتیوں کے ہمراہ پپلی گاؤں تعزیت کے لیے آرہا تھا جو کہ پپلی سٹاپ کے قریب مسافر وین کی زد میں آ گیا۔

حادثہ کے نتیجہ میں 7سالہ بچی نایاب یاسر موقع پر ہی جان بحق ہوگئی جبکہ محمد رفیق نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا، حادثہ میں زخمی ہونے والی خواتین اور نعشوں کو آر ایچ سی جلالپورشریف منتقل کر دیا ، حادثے کا شکارہونے والے افراد کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے علاقے مونگ سے ہے جبکہ پولیس تھانہ جلالپورشریف نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button