
جہلم: 27مارچ کو ڈی چوک میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے جلسہ کو کامیاب بنانے کے پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی ڈویژن کو ٹارگٹ سونپ دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق 27مارچ کو ڈی چوک میں عمران خان کے جلسہ کو کامیاب بنانے کے پاکستان تحریک انصا ف صوبائی قیادت نے راولپنڈی ڈویژن کو ٹارگٹ سونپ دیا ہے، صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف شفقت محمود، جنرل سیکرٹری ہمایوں سرفراز نے پہلے مرحلے میں ضلع راولپنڈی ،دوسرے مرحلے میں تین اضلاع جہلم ،اٹک ،چکوال کے تنظیم کے صدور اورجنرل سیکرٹریز سے اسلام آباد میں میٹنگ کی۔
جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے لائحہ عمل طے کیاگیا ضلع جہلم کے صدر چوہدری غلام احمد زمرد یعقوب ،جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے صوبائی صدر شفقت محمود اور جنرل سیکرٹری کوجہلم آنے کی دعوت جوانہوں نے قبول کرلی گئی۔