Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

امت کے ابتر حالات، دین سے دوری اور اللہ تعالیٰ کے احکاما ت کی حکم عدولی کا نتیجہ ہے۔ سید عطاء اللہ شاہ

جہلم: اللہ سے توبہ کرکے ہی دل کو سکون اور روح کو تسکین پہنچ سکتی ہے، امت کے ابتر حالات دین سے دوری خدا تعالیٰ کے احکامات کی حکم عدولی کا نتیجہ ہے ، بدکار، شرک کا ارتکاب کرنے والے خداوند کریم کے فضل و کرم سے محروم رہتے ہیں ، رحمتوں کی عطاء کا دروزاہ ان پر بند ہو جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار جہلم کے معروف عالم دین سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے گزشتہ روز شب برات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدبخت ہے وہ شخص جو دنیاء میں اللہ کی رحمتوں سے محروم رہے، شعبان المعظم رمضان المبارک کے تقدس و احترام کرنے کا پیغام دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شب برات لمحہ فکریہ ہے کہ کہیں ہمارا شمار ان گناہ گاروں میں تو نہیں جن کے لئے بخشش کے دروازے بند ہو چکے ہیں اس رات توبہ کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے رب کے حضور مناجات طلب ، مغفرت اور دعاؤں کی قبولیت کے پرنور لمحات لیلۃ المبارک کی فضیلت ہے امت مسلمہ توبہ و استغفار اور اپنے گناہوں کی معافی مانگ کر ہی خداتعالیٰ کی رضا حاصل کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے کئے ہوئے گناہوں پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے خداوند تعالیٰ سے سچے دن سے معافی مانگ لیں کیونکہ اس رات توبہ کا دروازہ کھول دیاجاتا ہے اور اللہ کی رحمت پکار رہی ہے کہ ہے کوئی ہے توبہ کرنے والا جسے میں بخش دوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button