دینہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ لیاقت علی کی صاحبزادی ڈاکٹر سنبل علی نے محی الدین اسلامک میڈیکل کالج آزاد کشمیر سے ایم بی بی ایس کی ڈگری اول پو زیشن میں حاصل کر لی۔
گزشتہ روز ان کے اعزاز میں محی الدین اسلامک میڈیکل کالج میں پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں محی الدین اسلامک یو نیو رسٹی کے چانسلر ڈاکٹر پیر محمد سلطان العارفین صدیقی نے اپنے دست مبارک سے ڈاکٹر سنبل علی کے والد محترم راجہ لیاقت علی کو ایم بی بی ایس کی ڈگری، میڈل اور تعریفی سر ٹیفکیٹ سے نوازا اور ڈاکٹر سنبل علی کو اچھی پو زیشن میں ڈگری حاصل کرنے پر ان کے والد راجہ لیاقت علی کو مبارکباد بھی دی، ڈاکٹر سنبل علی یو کے میں مزید تعلیم حاصل کر نے کے لئے مقیم تھیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر سنبل علی نے فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی ہو ئی ہے کہ میں نے اپنے والدین کی خواہش کو پورا کیا اور میری کامیابی میں میرے والدین اور بالخصوص میری دادی صاحبہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے انشاء اللہ میڈیکل شعبے میں جتنی بھی عوام کی خدمت ہو سکی کروں گی۔
تقریب میں راجہ لیاقت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آج میرے لیے سب سے بڑا خوشی کا دن ہے کہ میری بیٹی اپنے مقصد پر پو ری اُتری ہمارا خاندان عوام کی خدمت میں دن رات کو شاں ہے میری فیملی میں 12ڈاکٹر ز میڈیکل کے مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں ، لہٰذا مجھے اپنی بیٹی پر فخر ہے اور میں خود کو خوش نصیب شخص تصور کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری معاشرے سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور خصوصاً بچیوں کو تعلیم لازمی دلائیں تاکہ معاشرے میں بہتری لائی جا سکے، دینہ کے شہری حلقوں نے راجہ لیاقت علی کو ان کی بیٹی ڈاکٹر سنبل علی کو ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔